قرآن ایک عالمگیر آفاقی دستور حیات ہے قرآن میں ہر ایک مسئلے کا حل موجود ہے ‘قرآن ہدایت ‘بخشش شفاعت کا ضامن ہے ‘اسکی نورانی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں

جماعت اہلسنت آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما مولانا منیر حسین ہارونی کا تقریب سے خطاب

اتوار جون 15:50

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) جماعت اہلسنت آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما خطیب جماع مسجد نظیریہ کوٹیڑی تغلوخان مولانا منیر حسین ہارونی نے کہا ہے کہ قرآن ایک عالمگیر آفاقی دستور حیات ہے قرآن میں ہر ایک مسئلے کا حل موجود ہے قرآنہدایت بخشش شفاعت کا ضامن ہے اسکی نورانی تعلیمات پر عمل کرکے ہی ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد غوثیہ مہر یہ قادرآباد میں منعقدہ عظیم الشان قرآن وصاحب قرآن کانفرنس بسلسلہ ختم قرآن کی پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کرتے ہوئے کیا جسکی صدارت خطیب جامع مسجد قادرآباد مولانا ملک شکوت عارف قادری نے کی کانفرنس سے قاری محمد رفیق،حافظ عبدالمنان ،قاری اورنگزیب ،قاری ظفر علی عباسی،قاری شکیل،کامران کیانی ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کی شکست زبوں حالی کا واحد سبب قرآن اور صاحب قرآن سے دوری کی وجہ سے ہے پاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا جب تک قرآن وسنت کا قانون نافذ نہیں کیا جاتا اس وقت تک مسائل کے بھنور میں پھنا رہے گا سودی معشیت اللہ اور اس کے رسول سے اعلان جنگ ہے فی الفور ملک سے سودی نظام کا خاتمہ کیا جائے قرآن کو سپریم لا بنایا جا ئے اس موقع پر مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن کی اشاعت کاکام کرنے والے مدارس کی سرکاری سطح پر معاونت کی جائے قرآن وسنت کے مغائر تمام قوانین ختم کیے جائیں تاکہ اسلام کی اصل روح کے مطابق مسلمان اپنی زندگیاں بسر کر سکیں امت مسلمہ قرآن وصاحب قرآن سے اپنا قلبی اعتقادی تعلق مضبوط کریں فحاشی وریانی لادینی کی یلغار روکنے کے لیے اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے باطل قوتوں کا مقابلہ کیا جائے اس موقع پر عوام علاقہ اور معززین نے بھی بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :