انجمن تاجران اتحاد گروپ میرپور کے تاجروں کیلئے امید کی کرن ہے‘ چوہدری محمود احمد

اتوار 10 جون 2018 15:50

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر چوہدری محمود احمدنے کہا کہ انجمن تاجران اتحاد گروپ میرپور کے تاجروں کیلئے امید کی کرن ہے ، تاجران جوق درجوق ہمارے قافلے میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، میں اور میری ٹیم تاجروں کی خدمت کیلئے میدان میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 30سال سے نام نہاد لیڈروں نے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں کیا جس کی وجہ سے تاجروں میں احساس محرومی پیدا چکی تھی،لیکن جب سے انجمن تاجران اتحاد گروپ کا وجود عمل میں آیا ہے،میرپور شہر کے تاجروں کے حقوق کا بھرپور تحفظ ہو رہا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے ،عید الفطر کے بعد الیکشن ہونے جا رہے ہیں ،کون کتنے پانی میں ہے لگ پتہ جائے گا،ہم تاجروں کی فلاح وبہبوداور ان کے جائزمسائل کے حل کیلئے میدان میں آئے تھے اور انشاء اللہ اپنے کرداراور عمل سے ثابت کریں گے کہ انجمن تاجران اتحاد گروپ ہی تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہے

متعلقہ عنوان :