Live Updates

ْتحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد کا پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں پارٹی رہنمائوں ، کارکنوں ، آئی ایس ایف ، یوتھ کے کارکنوں کی بھرپور شرکت پر شکریہ

اتوار 10 جون 2018 15:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب و سابق وزیر بلدیات ‘ برقیات ‘ تعمیرات خواجہ فاروق احمد نے پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے 8جون کو دارلحکومت مظفرآباد میں دیئے گئے افطار ڈنر میں پارٹی رہنمائوں ، کارکنوں ، آئی ایس ایف ، یوتھ ، شعبہ خواتین ودیگر پارٹی تنظیموں کے کارکنوں کی بھرپور شرکت پر تمام عہدیداروں ، رہنمائوں اور کارکنوں کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ محض ایک پیغام ، ٹیلی فون کال پر سینکڑوں کی تعداد میں کارکنوں کا جمع ہوجانا جہاں پارٹی قیادت پر بھرپور مظہر کا اظہار ہے وہاں موجودہ حکومت کی پالیسیوں ، اقرباء پروری ، بیڈ گورننس پر بھی ایک بھرپور عدم اعتماد ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ دارلحکومت کے ہرکارکن نے اس افطار ڈنر میں اپنے سمیت پارٹی کارکنوں کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بہت محنت کی ۔

موجودہ حکومت بالخصوص شہری قیادت مظفرآباد کے عوام کا اعتماد اپنی اقرباء پروری ، بیڈگورننس ، کرپشن کیوجہ سے کھوچکی ہے ۔ آنیوالا وقت انشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہے اور ہم دارلحکومت کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت شاہ سلطان برج ، ٹاہلی منڈی تا لوئر پلیٹ برج ، چہلہ یونیورسٹی تا ماکڑی برج ، واک وے ، پارکس سمیت اندرون شہر رابطہ سڑکوں کی تعمیر ، بیروزگاری کے خاتمہ اور میرٹ پر اصل پڑھے لکھے ، بے وسیلہ نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے مثبت اقدامات کرینگے ۔ پی ٹی آئی کے آنے اور مسلم لیگ ن کے جانے کا بگل بج چکا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات