رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اختتام پذیر ہو رہا ہے‘خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان المبارک کے پورے روزے رکھے اور زیادہ سے زیادہ عبادات کیں

سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف کی صحافیوں سے خصوصی بات چیت

اتوار جون 16:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) سابق معاون خصوصی وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ اختتام پذیر ہو رہا ہے ۔خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے رمضان المبارک کے پورے روزے رکھے اور زیادہ سے زیادہ عبادات کیں ۔اس مقدس ماہ کا احترام کرتے ہوئے ہمیں عبادت کے ساتھ غرباء و مساکین کی مدد بھی کرنی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان رب کی رحمتوں اور برکتوں سے لبر یز ہے۔ رمضان بر کتو ں، رحمتو ں، تقوی و پر ہیز گا ری،صبر و استقامت، ہمدردی اور کثر ت سے صد قہ و خیر ات کرنے کامہینہ ہے،اللہ کے عطا کر دہ مال سے غریبوں اور ضرورت مندلوگوں کی مدد کرنا رب کی با رگا ہ میں پسندیدہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا روزہ ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے اور رواداری کا درس بھی دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کا اجر بھی میں دوں گا۔

متعلقہ عنوان :