منیجر آرفن سہیل رشید انصاری کے والدعبدالرشید انصاری کی ختم قل کی تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 10 جون 2018 16:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سہیل رشید انصاری منیجر آرفن (کورٹ) کے والدمحترم( مرحوم) عبدالرشید انصاری کی ختم قل کی تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منعقد کی گئی۔ روحانی تقریب میں (مرحوم) کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کی گئی۔ مقامی علماء کرام نے موت بارے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موت اٹل حقیقت ہے ۔ ہمیں آخرت کی تیاری کرنی چاہیے دنیا عارضی ہے ،نیک اولاد والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے۔

سہیل رشید انصاری ، عا مر رشید انصاری اور انجینئر شہریار رشید انصاری خوش قسمت ہیں جنہوںنے اپنے والد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اس روحانی تقریب کا اہتمام کیا۔ والدین دنیا کی سب سے قیمتی چیز ہے اللہ تعالیٰ( مرحوم) کی مغفرت و بخشش فرمائے اور انکی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق کمشنر امور منگلا ڈیم چودھری میر افضل، سابق ڈائریکٹر سول ڈیفنس ذوالفقار علی بھٹو، ایکسین برقیات طاہر رتیال ،ایس ڈی او عرفان غنی ،سابق چیئر مین ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد امین چودھری ، نواز رتیال ملک رشید ، راجہ غلام حیدر ،معروف زرگر ،سردار محمد اشرف، انجینئرشکیل نقوی، رہنما پی ٹی آئی سید عابد حسین شاہ ، ناصر قریشی ،واجد اعظم ، ساجد قریشی سمیت دیگر عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور بعد ازاں مہمانوں میں کھانا تقسیم کیا گیا۔