جموں کشمیر لبریشن لیگ کا عبد المجید ملک کے داماد کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری

اتوار جون 16:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) جموں کشمیر لبریشن لیگ کا عبد المجید ملک کے داماد کے انتقال پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی، جسٹس (ر) عبد المجید ملک کے داماد کے انتقال پر گزشتہ روز لبریشن لیگ مظفرآباد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا اور عبد المجید ملک صدر لبریشن لیگ سے اظہار تعزیت بھی کی گئی، لبریشن لیگ کے مرکزی رہنماء خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ، میر عبد الطیف ایڈووکیٹ، رمضان بٹ، گلشاد احمد بٹ، محفوظ انقلابی، راجہ بشیر اللہ انقلابی، غلام مصطفی میر، حافظ قاری طفیل بٹ و دیگر نے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :