حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپگینڈے کا حصہ ہیں، لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوس ناک ہے،خواجہ سعد رفیق کا ٹویٹ

اتوار 10 جون 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپگینڈے کا حصہ ہیں، لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پروپگینڈے کا حصہ ہیں، لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں، این اے 131اور 129سے کاغذات نامزدگی آج (پیر) کو جمع کرائو ں گا، پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے این اے 125کے تین ٹکڑے کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوس ناک ہے، نیز سابقہ حلقہ این اے 131، 129اور 132میں تقسیم کیا گیا۔