مریم نواز نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

شہباز شریف چار حلقوں این اے 248 کراچی‘ ڈی جی خان‘ سوات اور لاہور سے الیکشن لڑیں گے

اتوار 10 جون 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی این اے 127 سے جمع کرادیئے جبکہ شہباز شریف چار حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جن میں این اے 248 کراچی‘ ڈی جی خان‘ سوات اور لاہور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو مریم نواز نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ پرویز الٰہی نے این اے 69 اور پی پی 30 سے کاعذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ مونس الٰہی نے پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے چار حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہباز شریف این اے 248کراچی‘ ڈی جی خان‘ سوات اور لاہور سے الیکشن لڑیں گے۔