اسلام آبادہائی کورٹ ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کا فیصلہ(آج) سنائے گی

اتوار جون 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) اسلام آبادہائی کورٹ فاروق ستار کی درخواست پر ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کامحفوظ فیصلہ(آج) پیر کو سنائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے ایم کیو ایم کاکنوینر خالد مقبول صدیقی کو قراردیئے جانے کے خلاف فاروق ستار کی درخواست پر اسلام آبادہائی کورٹ محفوظ فیصلہ (آج) پیر کو سنائے گی۔جسٹس عامرفاروق نے فاروق ستار کی درخواست پر 17اپریل کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔