متعلقہ فریق ہی افغانستان میں امن واستحکام میں مدد دے سکتے ہیں، پاکستان

اتوار 10 جون 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ صرف متعلقہ فریق ہی افغانستان میں امن واستحکام میں مدد دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں حالیہ امن اقدامات خصوصا افغانیوں کی سرپرستی میں ان کے اپنے طور پر شروع کردہ امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لئے پرامن اور مقدس ماہ رمضان اور پر مسرت عیدکیلئے دعاگو ہیں۔

متعلقہ عنوان :