پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل)کھیلا جائیگا

اتوار 10 جون 2018 16:40

․ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(کل) ایڈن برگ میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ 13جون کو کھلا جائیگا۔

ٹی 20سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔ اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہوگئی ۔ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر دی۔

متعلقہ عنوان :