فیفا ورلڈ کپ کے آغاز میں 3 روز باقی، فٹ بال کا جنون ہر طرف چھا گیا

ارجنٹیائن کی ٹیم روس پہنچ گئی،سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا

اتوار 10 جون 2018 16:40

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں 3 روز باقی رہ گئے، ارجنٹیائن کی ٹیم بھی میگا ایونٹ کیلئے روس پہنچ گئی، فٹبال دیوانوں کو کانٹے کے مقابلوں کا شدت سے انتظار ہے، برازیل، جرمنی اور ارجنٹائن فٹبال کی عالمی جنگ جیتنے کیلئے فیورٹ ہیں۔فٹبال کی عالمی جنگ میں چار روز باقی ہیں، ایونٹ میں شامل ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

سپر سٹار میسی کی قیادت میں ارجنٹیائن کی ٹیم بھی روس پہنچ گئی۔ بڑے ایونٹ سے قبل فٹبال لورز کا جنون عروج پر پہنچ گیا۔شائقین نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو ٹرافی کا مضبوط امیدوار قرار دے دیا ہے۔برازیل اور ارجنٹیائن بھی چیمپئن بننے کی دوڑ میں شامل ہیں، ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 14جون سے ہوگا، افتتاحی میچ میں روس اور سعودی عرب کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فٹ بال ورلڈ کپ کا جنون ہر طرف چھا گیاہے اور تب ہی روس کے میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹ پیٹرز برگ میٹرو اسٹیشن پر دلچسپ فٹ بال میچ کھیلا گیاجہاںگول بھی ہوئے اور اسپورٹس مین اسپرٹ بھی دیکھنے میں آئے۔اس دلچسپ میچ کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ سینٹ پیٹرز برگ دنیا بھر سے فینز کو خوش آمدید کہنے کے لیے بالکل تیار ہے۔سینٹ پیٹرز برگ چار گروپ اسٹیج گیمز ، ورلڈ کپ سیمی فائنل اور تھرڈ پلیس گیم کی میزبانی کرے گا۔