شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

تینوں فارمیٹس میں 10ہزار سے زائد رنز اور 500یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راونڈر بن گئے

اتوار 10 جون 2018 16:40

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن نے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 500وکٹیں مکمل کرلیں، شکیب الحسن ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں 10ہزار سے زائد رنز اور 500یا زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے تیسرے آل راونڈر بن گئے۔

(جاری ہے)

شکیب نے یہ سنگ میل افغانستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک وکٹ حاصل کرکے عبور کیا ،ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئرمیں 500 وکٹیں مکمل ہو گئی ہیں ۔

بنگلہ دیش کے آل رائونڈر نے ٹیسٹ میچز میں 188، ون ڈے میں 235 اور ٹی ٹوئنٹی میں 77 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ۔ انھوں نے تینوں فارمیٹس میں 500 وکٹیں اور 10ہزار سے زائد رنز بنا ئے ہیں۔شکیب الحسن سے قبل یہ اعزاز پانے والوں میں پاکستان کے شاہد آفریدی اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس شامل ہیں۔