انگلش کرکٹ کی سمت درست نہیں، کیون پیٹرسن

اتوار 10 جون 2018 16:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ انگلش کرکٹ کی سمت درست نہیں۔کیون پیٹرسن نے انگلش کرکٹ کی سمت پر سوال اٹھا دیا، انھوں نے خبردار کیاکہ ون ڈے کرکٹ پر بہت زیادہ توجہ ان شائقین کو کھیل سے دور کردے گی جوٹیسٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ 2 برس کے دوران انگلش ٹیم کی سفید بال کے ساتھ کرکٹ میں کافی بہتری آئی مگر اس دوران ٹیسٹ میں کارکردگی خراب ہوئی ہے۔پیٹرسن نے کہاکہ میں نہیں جانتا ہوں کہ انگلینڈ کس طرف جانا چاہتا ہے، ہم آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی20 جیت چکے، ہوم اینڈ اوے ایشز میں فتح ملی، بھارت کو کچھ عرصے قبل اس کے ملک میں شکست دی، لوگ بہت زیادہ ٹیسٹ کی فکر کرتے ہیں اور اب اس پر دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :