احمدیار ،ْڈاکوکاشتکار سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے چھین کرفرار

اتوار 10 جون 2018 16:40

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) نامعلوم ڈاکوکاشتکار سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں83/EB کا رہائشی و کاشتکار آفتاب حسین بلوچ موٹرسائیکل پر سوار ایم بلاک جارہاتھا کہ ریلوے ٹریک کے نزدیک نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکونے اسلحہ کی نوک پر زبردستی روک لیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے نقدی چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھانہ سٹی عارفوالا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :