Live Updates

اورکزئی حلقہ این اے 47میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن نظر انداز

نمائشی شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی کے جواد حسین کو ٹکٹ دینے پر احتجاجی مظاہرہ

اتوار 10 جون 2018 17:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) اورکزئی حلقہ این اے 47میں پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن نظر انداز، نمائشی شمولیت اختیار کرنے والے پیپلز پارٹی کے جواد حسین کو ٹکٹ دینے پر احتجاجی مظاہرہ،اورکزئی پی ٹی آئی کابینہ دھڑا بندی کا شکار ،سرکردہ رہنماء ملک سعید اللہ احتجاجاً مستعفی،اورکزئی ضلعی صدر گل محمد اورکزئی نے کارکنان کی مشاورت سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اورکزئی حلقہ این اے 47سے عام انتخابات کیلئے متعدد افراد نے ٹکٹ کے حصول کیلئے پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیٹی کو درخواستیں دی تھی جس میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی قیادت نے پی ٹی آئی اورکزئی کے صدر گل محمد اورکزئی و دیگر نظریاتی کارکنان کوکو نظر انداز کرکے عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران اورکزئی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر پی ٹی آئی ہاراور ٹوپی پہن کرصرف فوٹو سیشن کرنے والے پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے جود حسین کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا جس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اورکزئی کابینہ اور کارکنوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ اورکزئی سے جواد حسین کو ٹکٹ دینے کے بھر پور مخالفت کرتے ہیں کیونکہ انہوںنے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت تک اختیار نہیں کی جبکہ اورکزئی ایجنسی میں گل محمد اورکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کو زندہ کیاہے۔

(جاری ہے)

احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عبدالشاہد اورکزئی ، ملک سعید اللہ کے علاوہ سینکڑوں کے تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوںنے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی اورکزئی ایجنسی گل محمد اورکزئی نے کارکنان کی مشاورت سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج کے موقع پر پی ٹی آئی اورکزئی کے رہنماء ملک سعید اللہ اورکزئی نے احتجاجا ًاستعفیٰ دے دیا۔

احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گل محمد اورکزئی نے کہاکہ گزشتہ 5سالوں سے اورکزئی ایجنسی میں پی ٹی آئی کو ایک قوت بنایاکرمخالف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ فرنٹ لائن پر پہنچا دیا ہے۔ پورے اورکزئی ایجنسی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کے خلاف ٹکٹ دینے کے فیصلے پر کارکنان کی مشاورت اور حمایت کے ساتھ آزاد گروپ بنا کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں اترنے کافیصلہ کر لیا ہے اور انشاء اللہ جیت ہماری ہی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات