ڈیر ہ اسماعیل خان ،ْسیاست کے تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کردیا

اتوار 10 جون 2018 17:20

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) سیاست کے تنازعے پرعلاقہ چڑافولاد شرقی میں بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو زخمی کردیا‘پروا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیں سیاست کے تنازعے پرعصمت اللہ ولد غلام حیدرنے پستول سے فائر کرکے اپنے سگے بھائی محمد اسلم کو زخمی کردیا۔ پروا پولیس نے زخمی اسلم کی رپورٹ پراس کے بھائی کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ در ج کرلیا۔