بچوں کی پرورش سے شروع ہونے والا ایس او ایس ویلج کا سفر آج 125بچوں تک پہنچ چکاہے ،روشن خورشید بروچہ

ایس او ایس ویلج نادار بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کر تا ہے،نگراں وفاقی وزیر

اتوار 10 جون 2018 17:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) نگراں وفاقی وزیرروشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ 2بچوں کی پرورش سے شروع ہونے والا ایس او ایس ولیج کا سفر آج 125بچوں تک پہنچ چکاہے ، ایس او ایس ولیج وہ واحد ادارہ ہے جو نادار بچوں کو بہترین تعلیم فراہم کر کے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کر تا ہے،انہوں نے یہ بات نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علائو الدین مری کے دورہ ایس او ایس ولیج کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ 2005میں ایس او ایس ولیج کا قیام عمل میں لایا گیا اس وقت ہمارے پاس جیل سے لائے گئے دو بچے تھے لیکن آج یہ پودا تن آور درخت بن چکا ہے اس وقت ایس او ایس ولیج میں 125بچوں کی پرورش کی جارہی ہے انہیں تعلیم کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں ہمارے طلباء بیو ٹمز جیسے اداروں میں اسکالر شب پر تعلیم حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے لئے روزگار کے مواقعے بھی پیدا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کی شکر گزار ہیں جنہوں نے منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ایس او ایس ولیج کا کیا ۔

متعلقہ عنوان :