بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کیلئے ہر محاذپر اپنا حق ادا کرتی رہیگی، میر بابورحیم مینگل

اتوار 10 جون 2018 17:20

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن وپی بی 33نوشکی سے نامزد امیدوار میر بابورحیم مینگل نے کہاہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے حقوق کے لئے ہر محاز وفورم پر اپنا حق ادا کرتی رہیگی،پارٹی میں عوام کی جوق درجوق شمولیت سے پارٹی پروگرام کو تقویت ملے گی ،پارٹی کارکن انتخابی تیاریاں تیز کردیں،بی این پی پورے بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے میونسپل کونسلر شاہد گورگیج کے ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،نیشنل پارٹی کے ضلع کونسل کے رکن و میونسپل کمیٹی کے کونسلر شاہد گورگیج نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،تقریب سے بی این پی کے ضلعی صدر میر عطاء اللہ مینگل،میر خورشید جمالدینی،بی ایس او کے مرکزی کمیٹی رکن عتیق بلوچ،میر صاحب خان مینگل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے شاہد گورگیج کو نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ شاہد گورگیج کی شمولیت پارٹی کی بلوچستان میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے ،عوام جھوٹے نعروں اور دعوئوں والے بلوچستان دشمن قوتوں کو مستر د کردیاہے ،بلوچستانی عوام کو بیوقوف بنانے کا وقت گزرچکاہے ،بی این پی ہر طبقہ فکر کی جماعت ہے پارٹی اپنی بہتر پالیسیوں ،بلوچستان او ربلوچستان میں آباد اقوام کی حقیقی ترجمانی کے وجہ سے ہر بلوچستانی کے دل کی دھڑکن بن چکی ہے ،انہوںنے کہاکہ عام عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ومضبوط ہوگی ،سابق ادوار میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے بجائے کرپشن ،کمیشن ،قتل وغارت گری کے علاوہ کچھ نہیں کیاگیا،بلوچستان کی پسماندگی کا رونا رونے والوں نے بلوچستان کی ترقی کے لئے عملی طورپر کوئی قدم نہیں اٹھایا،بلکہ معاہدوں کی شکل میں آنے والوں نے بلوچستان کی پسماندگی میں مزید اضافہ کیا،وفاق سے بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑنے کے بجائے حکمران صرف اپنے بینک بیلنس و اثاثے بڑھانے اور لوڑی لنگڑی حکومت کو بچانے کے چکروں کے لئے اپنے وفاقی آقائوں کے خوشنودی میں لگے رہے ،انہوںنے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اقدار کے لئے جنگ لڑرہی ہے ،پارٹی پروگرام ومنشور کو بلوچستان کے عوام نے دل وجان سے تسلیم کرلیاہے ،عام انتخابات میں پارٹی پورے بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کو ان ٹھیکیدار حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات دلاکر عوام کی پسماندگی،غربت کے خاتمہ کرکے بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کریگی۔