فائرنگ کے واقعات،امریکا میں بچوں کی نظموں کے معنی ہی بدل گئے

اسکول کے نوٹس بورڈ پر چسپاں نظم نے مائوں کا دل دہلادیا،ایسی نظم سکول میں نہیں ہونی چاہیے،ایک خاتون کا ردعمل

اتوار جون 17:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) امریکی اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات نے بچوں کی نظموں کے معنی ہی بدل دئیے،ایک کنڈرگارٹن اسکول کے نوٹس بورڈ پر چسپاں نظم نے مائوں کا دل دہلادیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے اکثر پبلک اسکولوں میں اب سیفٹی رولز سکھائے جارہے ہیںلیکن ایک کنڈر گارٹن اسکول کے نوٹس بورڈ پر لکھی نظم نے والدین کو اداس کردیا۔اس نظم میں لکھا ہے دروازے کو بند کردیں، لائٹس بھی آف کردیںبالکل چٴْپ رہیں ، ڈیسک کے پیچھے چٴْھپ جائیںاس نظم پر دل گرفتہ ایک ماں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ایسی نظم بچوں کے اسکول میں نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :