شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، ممنون حسین اور نریندر مودی کا گرم جوشی سے مصافحہ

دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی ،ر ممنون حسین نے وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا

اتوار 10 جون 2018 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے موقع پر صدرِ پاکستان ممنون حسین نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ سے مصافحہ کرنے کے بعد صدر ممنون حسین نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کیا جس کا نریندر مودی نے گرم جوشی کے ساتھ ردِ عمل دیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی اور دونوں رہنما ایک ساتھ اپنی نشستوں کے لیے آگے بڑھے۔اس دوران صدر ممنون حسین نے وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔