Live Updates

اوکاڑہ،تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں کی ٹکٹو ں کی غیرمنصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی ریلی

اتوار 10 جون 2018 17:41

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر و سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا کی قیادت میں عام انتخاب کیلئے ٹکٹوں کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گی ، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹکٹ ہولڈر نا منظور ، نامنظور لکھا ہوا تھا ، محمد اشرف خاں سوہنا، چوہدری محمد شفیق، چوہدری محمد اظہر ، رائو علی جبران، رائو راشد علی شیر خاںنے ریلی کے شرکا ء سے خطاب اور احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے دن سینکڑوں کارکنان بنی گالہ پہنچے گے ، عمران خان نے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہاں پر ٹکٹوں کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف درجنوں کارکن خود سوزی کریں گے ، لینڈ مافیا سے فوری ٹکٹوںکو واپس لیا جائے ، اور نظریاتی اور پارٹی سے مخلص کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات