ہاکی چیلنج کپ ، پشاور لائنز اور پشاور گرین نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اتوار 10 جون 2018 17:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) رمضان سپورٹس فسیٹول کے سلسلے میں جاری ہاکی چیلنج کپ میں پشاور لائنز اورپشاور گرین کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، فائنل آج کھیلاجائیگا، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام رمضان سپورٹس فیسٹول ہاکی چیلنج کپ میں سیمی فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا جسکے پہلے سیمی فائنل میں پشاور لائنز نے پشاور بلیو کو ایک کے مقابلے تین گول سے شکست دی جس میں ہارون، امجد اور فواد نے ایک ایک گول کیاجبکہ پشاور بلیوکی طرف سے ضیاء الرحمان نے گول کیا۔

(جاری ہے)

دوسرا سیمی فائنل میں پشاور گرین نے پشاور ٹائیگرز کو دو کے مقابلے تین گول سے ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ، دونوں ٹیموں کے مابین میچ کافی سنسنی خیز رہا پہلے ہاف میں دو نوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہی لیکن کھیل کے آخری لمحات میں پشاور گرین کی طرف سے شان نے گول کرکے میچ میں تین دو سے کامیابی حاصل کی ، اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی ہدایت الله ، کوچز یاسر اسلام ، ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔