کراچی،خواجہ شعیبNA-249اور حاجی صحالحین تنولی نیPS-116 کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

این اے 249اور پی ایس 116کے عوام مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مرکزی صدر شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں، لیگی امیدوار

اتوار 10 جون 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ غلام شعیب نے این اے 249 اور سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری حاجی صحالحین تنولی نے پی ایس 116 کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ غلام شعیب اور حاجی صحالحین تنولی نے کہا کہ این اے 249اور پی ایس 116کے عوام مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اور مرکزی صدر شہباز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں 2018 کے الیکشن میں ملک بھر کی طرح ڈسٹرکٹ ویسٹ سے بھی میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کے نامزد کردہ امیدوار کلین سوئپ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مرنا جینا یہاں کی عوام کے ساتھ ہے۔کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور اپنے اپنے علاقوں میں الیکشن مہم شروع کردیں۔انشا اللہ پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائیگی۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن کا فکر وفلسفہ ووٹ کو عزت دو ہر فرد تک پہنچانے کیلئے اپنا تن من دھن لگادیں۔