رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران افغانستان کو بھیجی جانے والی پاکستانی برآمدات 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
اتوار 10 جون 2018 17:43
(جاری ہے)
واضح رہے گزشتہ 5 سالہ دورِ حکومت میں سابق حکمرانوں نے جنگ سے متاثرہ پڑوسی ملک کے ساتھ تجارتی روابط کی بہتری کے لیے کبھی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں، جبکہ افغان تجارتی منڈیوں میں چینی مصنوعات کی رسائی کے بعد پاکستانی تجارت مزید کم ہوگئی تھی۔
مالی سال 2014-15 کے دوران افغانستان کو بھیجی جانے والی برآمدات کا حجم ایک ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا، جو مالی سال 2016 میں کم ہو کر ایک ارب 23 کروڑ ہوگیا تھا، جبکہ مالی سال 2017 میں اس میں مزید کمی ہونے کے بعد یہ حجم ایک ارب 16 کروڑ 50 لاکھ تک کم ہوگیا تھا۔تاہم مالی سال 2018 میں گزشتہ 2 سال کے مقابلے میں اس میں بہتری دیکھنے میں آئی، جس کے باقی 2 ماہ میں یہی سلسلہ جاری رہا تو تین سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان پاکستان سے زیادہ تر اشیائے خورونوش برآمد کرتا ہے جس میں گندم، آٹا، چاول اور گوشت شامل ہیں، تاہم ملک کی 50 فیصد آٹے کی ملز برآمدات میں کمی کے باعث بند ہوچکی ہیں۔اسی طرح پاکستانی کی کپڑے کی مصنوعات کابل میں بہت بڑے پیمانے پر فروخت کی جاتی تھیں، لیکن اب بھارتی اور چینی مصنوعات کی مداخلت کے باعث پاکستان کپڑے کی کھپت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔یہ بات بھی مدنظر رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کی جانے والی اسمگلنگ کے پیش نظرپاکستان کی برآمدات کا حجم ادارہ شماریات کے فراہم کردہ اعدا و شمار سے دگنا ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے برآمد کنندگان کو شکایت ہے کہ پاکستان کی جانب سے ادویہ سازی کی مصنوعات کی برآمدات میں بھارت اور چین کی جانب سے سستی مصنوعات فراہم کرنے کے باعث واضح کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ادویہ سازی کی مصنوعات افغانستان، بنگلہ دیش اور افریقی ممالک کو فراہم کرنے والا اہم ملک ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.