یصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا، این اے 65چکوال کا ٹکٹ بھی ابھی فائنل نہیں ہوا،فواد چودھری

اتوار جون 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا، این اے 65چکوال کا ٹکٹ بھی ابھی فائنل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پربنی گالہ کے سامنے احتجاج جاری ہے ۔بنی گالہ آنے والے فوادچودھری اور فرخ حبیب کی گاڑیاں مظاہرین نے روک لیں۔مظاہرین سے گفتگو میں فواد چودھری نے کہا کہ 90فیصدٹکٹوں پرکوئی اختلاف سامنے نہیں آیا،کوشش ہے امین اسلم اور طاہر صادق ایک پیج پرآجائیں،این اے 65چکوال کا بھی ٹکٹ ابھی فائنل نہیں ہوا۔