بلاول بھٹوعید کے بعد حلقہ کا دورہ کریںگے

پنجاب کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے،ماضی ، حال عوام کے سامنے ہے، قابلیت کی بنیاد پر الیکشن لڑوں گا ، پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام حلقہ سے الیکشن لڑے گی پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کی گفتگو

اتوار جون 18:10

گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) بلاول بھٹوعید کے بعد حلقہ کا دورہ کریںگے، ماضی ، حال عوام کے سامنے ہے، قابلیت کی بنیاد پر الیکشن لڑوں گا ، پیپلز پارٹی پنجاب کے تمام حلقہ سے الیکشن لڑے گی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ نے خصوصی گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے مختلف سوالات کا جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ کی فراہمی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک طریقہ کار ہے ۔

جس کے مطابق سنٹرل بورڈ تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جب بھانت بھانت کی بولیاں بولنے والوں کو پارٹی میں شامل کرے گی ۔ تو پھر ٹکٹوں کی ایشو پر اس طرح کے مسائل تو اُبھرے گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام حلقوں سے پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 70میں بلاول بھٹو زرداری عید کے بعد آئیں گے ۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں قابلیت کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں ۔ میرا ماضی و حال عوام کے سامنے ہے ۔ جسے وہ بہتر سمجھے گے وہ فیصلہ کریں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ جتنی بار مجھے نمائندگی کا موقع ملا میں نے دیگر تمام اُمیدواروں سے بڑھ کر اپنی کارکردگی دکھائی ہے ۔چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آئندہ چند روز میں پیپلز پارٹی اپنے الیکشن منشور کا اعلان کر دے گی ۔