عالم اسلام کو متحد ہوکر دہشت گردیانتہاپسندی کیخلاف متفقہ بیانیہ امت کو دینا ہوگا،دہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو اس کی حوصلہ شکنی کی جائے ،چیئرمین مرکزی علماء کونسل

اتوار 10 جون 2018 18:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو متحد ہوکر دہشت گردی،انتہاپسندی کیخلاف متفقہ بیانیہ امت کو دینا ہوگادہشت گردی کسی بھی صورت میں ہو اس کی حوصلہ شکنی کی جائے پیغام پاکستان قومی بیانیہ کے اجراء سے دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں میڈایا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ معاشرے سے انتہاپسندی کی سوچ کو ختم کرنے کیلئے قومی بیانیہ کے تمام نکات پر عملدر آمد کی ضرورت ہے پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی جڑوں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے عوام الناس بالخصوص نوجوان نسل کو پیغام پاکستان قومی بیانیہ سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی فلاحی ریاست ہے اور اسلام امن ،سلامتی ، رواداری اور محبت کا دین ہے اسلام اور پاکستان کے تشخص کو مٹانے کی کوششیں کرنے والوں کیخلاف ہمیں متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :