خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

اتوار کوصوبے کے مختلف علاقوں ملم جبہ،سیدوشریف،کوہاٹ،کالام،دیر،بنوں میں بارش ہوئی

اتوار جون 18:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،اتوار کوصوبے کے مختلف علاقوں ملم جبہ،سیدوشریف،کوہاٹ،کالام،دیر،،بنوں میں بارش ہوئی ،،بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا اورموسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،،بارش اورٹھنڈی ہوائوں سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،کرک،کوہاٹ ،اورصوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا اور قبائلی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن اور فاٹا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے ساتھ موسم خوشگوار ہوجائے گا۔