Live Updates

25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا‘اعجاز چوہدری

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ، قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔

وہ گز شتہ روز پی پی 167کی یوسی 235میں پارٹی رہنما حاجی خادم حسین کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورا ملک تحر یک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی انشاء اللہ 2018میں ملک کے وزیر اعظم عمران خان ہو ں گے ۔

انہوںنے کہاکہ 25جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ، قوم کرپٹ ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی ، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے پارٹی رہنما راجہ شبیر کی قیادت میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات