لاہور میں ٹیوٹا کے طلبا کی ہاتھ سے بنائی مصنوعات کا پہلا ڈسپلے سینٹر قائم

اتوار 10 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ٹیوٹا کے چیئرمین عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ہاتھ سے بنائی گئی مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے ڈسپلے سینٹر میں ملتانی مٹی سے تیار برتن ، کٹلری ، چمڑے اور فرنیچر کی مصنوعات ایکسپورٹ کوالٹی اور مناسب قیمت پر موجود ہونگی ۔گلبرگ لاہور میں ڈسپلے سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنائیگا جوکہ ٹیوٹا کے طلبا اور پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند ہے ۔

ٹیوٹا نوجوانوں کو ہنر مند اور اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ٹیوٹا کے چیئرمین نے کہا کہ جلد گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں میں ڈسپلے سینٹر قائم کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے مزید کہا لوگ یقیناا اس سنڑ میں جدید اور قدیم آرٹ کے خوبصورت امتزاج کو محسوس کریں گے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی ہاتھ سے بنائی گئی مصنوعات کی مانگ بہت زیادہ ہے ڈسپلے سینٹر میں ملتانی مٹی سے تیار برتن ، کٹلری ، چمڑے اور فرنیچر کی مصنوعات ایکسپورٹ کوالٹی اور مناسب قیمت پر موجود ہونگی ۔

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنائیگا جوکہ ٹیوٹا کے طلبا اور پاکستانی معیشت کیلئے خوش آئند ہے ٹیوٹا نوجوانوں کو ہنر مند اور اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ٹیوٹا کے چئیرمین نے کہا کہ جلد گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں میں ڈسپلے سینٹر قائم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :