ایشیا کپ ویمنز ٹی 20 فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا رومانہ احمد میچ ،ْ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں ،ْ

اتوار 10 جون 2018 18:10

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بنگلا دیش نے بھارت کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،ْبھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے، کپتان ہرمن پریت کور نے سب سے زیادہ 56 رنز اسکور کیے، بنگلا دیش کی جانب سے خدیجة الکبریٰ اور رومانہ احمد نے 2,2 جبکہ سلمیٰ خاتون اور جہاں آرا عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر ہدف عبور کر لیا، آخری اوور میں بنگلا دیش کو 9 رنز درکار جبکہ 5 وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی تین گیندوں پر چوکے سمیت 6 رنز بنے جبکہ اگلی دو گیندوں پر 2 وکٹیں گر گئیں۔

(جاری ہے)

سنجیدہ اسلام کیچ آئوٹ جبکہ رومانہ احمد سنگل کو ڈبل میں بدلنے کی کوشش میں رن آئوٹ ہوئیں، آخری گیند پر جہاں آرا عالم نے 2 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔

نگار سلطانہ نی27 رنز بنائے، رومانہ احمد 23، عائشہ رحمان 17 اور شمیمہ سلطانہ 16 رنز کیساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہیں۔ پونم یادیو نے 9 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، ہرمن پرین کور نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ رومانہ احمد میچ جبکہ ہرمن پریت کور سیریز کی بہترین پلیئر قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :