Live Updates

مون سون کا وقت قریب ہے، کراچی کے نالوں کی صفائی تک نہیں کی گئی ہے ،میئر کراچی ناکام ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

سندھ حکومت نے دس سالوں میں ایک بھی بڑا کارنامہ نہیں کیا ، عوام کو دس سالوں تک ترسایا گیا ہے

اتوار 10 جون 2018 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر اور امیدوار برائے پی ایس 99حلیم عادل شیخ کا حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، اور شہریوں سے ملاقات کریں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر شمولیت تقریب بھی منعقد کی گئی جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا پی ایس 99حلقہ میں گزشتہ کئی سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو بنیادی سہولیات تک نہیں دی ہیں، جس کی وجہ سے عوام ازیت کی زندگی بسر کر رہی ہے ، نہ گٹر لائنیں بنائیں گئی، نہ سڑکیں، نہ پانی کی سپلائی پہنچائی گئی ، لیکن اب میں اس حلقہ کی تقدیر بدل کر دکھائوں گا زندگی کی ہر بنیادی سہولیت حلقے کے وعوام کو دی جائے گی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہ مون سون کا وقت قریب ہے لیکن کراچی کے نالوں کی تاحال صفائی تک نہیں کی گئی ہے میئر کراچی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے یہ لوگ پھر کراچی کی عوام کو ڈبونا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صفائی نہ ہوئی تک بارشوں میں شہر کی حالات بدتر ہوجائیں گے، انہوں نے کہا زرداری اور اس کی ٹیم نے دس سالوں میں اربوں روپے کرپشن کر کے ہڑپ کئے ہیں اب کس منہ سے عوام میں جائیں گے عوام ان کو سمجھ چکی ہے پ پ والوں کو پنجاب میں امیدوار نہیں مل رہا ہے سندھ میں بھی اس الیکشن میں بری طرح شکست کھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی ٹی آئی ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے انہوں نے کہا ہم ایسی پالیس لائیں گے جس میں تعلیم ، صحت، روزگار، سمیت انسانوں کو ہر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، کرپشن خاتمہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات