انتخابات میں لیاری سمیت پورے کراچی سے کلین سوئپ کریں گے، مصطفی کمال

کراچی پہلے بھی ہم نے بنایا تھا اور اب دوبارہ پورے سندھ کو ویسا ہی بنائیں گے، لیاری میں میڈیا سے گفتگو

اتوار جون 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی)کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہا ہے الیکشن میں لیاری سمیت پورے کراچی سے کلین سوئپ کریں گے۔ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ کراچی پہلے بھی ہم نے بنایا تھا اور اب دوبارہ پورے سندھ کو ویسا ہی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال لیاری کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مصطفی کمال نے کہا کہ وہ کسی مخصوص فرقے یا لسانی گروہ کی نمائندگی نہیں کر رہے۔ کراچی والوں بالخصوص لیاری کے عوام نے بے تحاشہ محبت دی ہے۔ پاکستان کا ہر بچہ بہترین مستقبل کا حقدار ہے۔ انہوں نے کہا کسی کی سیاست سے مہاجر بلوچ، پختون، پنجابی یا سندھی کے دشمن نہیں بننے چاہیئں۔ انتخابات میں لیاری سمیت پورے کراچی سے کلین سوئپ کریں گے۔