محکمہ ریلوے میرپورخاص کی عدم توجہی کی وجہ سے قیمتی لوہا اور اینٹیں مقامی افراد چور ی کرکے اپنے گھروں کی تعمیر میں استعمال کرنا شروع کردیا

اتوار 10 جون 2018 18:20

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) محکمہ ریلوے میرپورخاص کی عدم توجہی کی وجہ سے لاوارث پڑے ریلوے اسٹیشن اور رہائشی کوارٹروں کا قیمتی لوہا اور اینٹیں مقامی افراد چور ی کرکے اپنے گھروں کی تعمیر میں استعمال کرنا شروع کردیا ہے اور آہستہ آہستہ اسٹیشن کا وجود ہی ختم ہوتا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق 1912میں تعمیر ہونا ہوا ریلوے اسٹیشن اور سرنٹ کوارٹر ز20سالوں سے ٹرینوں کی آمدورفت بند ہونے کے بعد بے یارومددگار پڑے ہیں اور محکمہ ریلوے میرپورخاص نے بھی نوکوٹ میں ریلوے اسٹیشن کی املاک اور قیمتی اراضی سے مکمل طورلا تعلقی اختیار کرلی ہے جبکہ نوکوٹ مکرانی محلے کے مکینوں نے سرکاری املاک اور میٹریل کو لوٹ کا مال سمجھتے ہوئے کئی روزسے ریلوے کے اسٹیشن ماسٹر اور ملازم کے لئے تعمیر کئے گئے رہائشی کوارٹرز میں توڑ پھوڑ شروع کررکھی ہے اور پانچ رہائشی کوارٹرز سے مقامی افراد ہزاروں کی تعداد میں اینٹیں اور آر سی سی میں استعمال کیا گیا اسٹیل نکال نکال لے جارہے ہیں اور مقامی افراد اپنے گھروں کی تعمیرمیں سرکاری املاک سے چوری کیا گیا میٹریل دھڑلے سے استعمال کررہے ہیں محکمہ ریلوے میرپورخاص نے فوری طور پر توجہ نہ دی گئی تو سو سالہ تاریخ رکھنے والا ریلوے اسٹیشن کا وجود ہی ختم ہوجائے گا جبکہ محکمہ ریلوے میرپورخاص کی عدم توجہی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا قیمتی میٹریل چوری ہوچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :