ٹنڈوالہیار میں 2مختلف روڈ حادثوں میں دو خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے

اتوار 10 جون 2018 18:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ٹنڈوالہیار میں 2مختلف روڈ حادثوں میں دو خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔ چمبڑ روڈ پر آٹو رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم 2افراد شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

بکیرا روڈ پر 2موٹر سائیکلیں آپس میںٹکرانے کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ تھانے کی حدود میں واقع ٹنڈوغلام علی لنک روڈ پر تیز رفتار آٹو رکشہ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار گوٹھ میر حسن لغاری کا رہائشی انور لغاری ، راجو لغاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں نازک حالت میں چمبڑ ہسپتال کے بعد حیدرآباد منتقل کردیا جبکہ دوسرے واقع میں بکیرا شریف تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ حنیف صدیقی فارم کے قریب 2تیز رفتار آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل پر سوار 2خواتین سمیت 4افراد شدید زخمی ہوگئے مذکورہ حادثے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :