پی ایس 61 تعلقہ چمبڑ پر سابق وزیر امداد پتافی کو ٹکٹ دینے کے خلاف گوٹھ داد خان، پیروز لغاری ودیگر کے رہائشیوں کا احتجاج

اتوار 10 جون 2018 18:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) ضلع ٹنڈوالہ یار کے تعلقہ چمبڑ کی صوبائی اسمبلی پی ایس 61پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر امداد پتافی کو امکانی ٹکٹ دینے کے خلاف گوٹھ داد خان جروار ، پیروز لغاری ، گوٹھ میہار خان تھیم کے درجنوں لوگوں نے عبدالغفور تھیم اعظم جروار ، ممتاز جروار ، گل لغاری ودیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے گو پتافی گو کرپٹ ایم پی اے امداد پتافی سمیت دیگر نعرے لگارئے اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہمارے حلقے میں گذشتہ 10سال سے سابق صوبائی وزیر امداد پتافی نے کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کروائے اور ناہی کبھی اس نے ہمارے مسائل سنیں انہوں نے کہا کہ قومی الیکشن اور بلدیاتی الیکشن میں ہم سے ووٹ مانگنے کے دوران ہم سے بڑے بڑے واعدے کئے مگر ہمارے ووٹوں سے کامیاب ہونے کے بعد ہمارے طرف کبھی رخ بھی نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم تمام گوٹھ والے بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ امداد پتافی کے ورکس اینڈ سروس محکمہ کا وزیر بننے کے بعد بھی انہوں نے ہمارے گوٹھوں کہ روڈ رستوں پر کوئی کام نہیں کروائے انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک درجن سے زائد گوٹھ بجلی اسکول ، اور سرکاری ہسپتالوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ10سالوں سے امداد خان پتافی نے بڑی کرپشن کی اور اپنے برادری اور من پسند لوگوں کو نوکریاں دی اور ان کو ہر طریقے سے نوازا گیا اور ہمیں بنیادی سہولتوں سے محروم کرتے ہوئے ہماری زرعی زمین پر پانی معیا کرنے والی شاخ کو بند کرکے اپنے من پسند زمینداروں اور اپنی زرعی زمین اور باغوں کو پانی دیا جس کے باعث ہماری زرعی زمین بنجر سے بنجر ہوگئیں ہمیں پانی ناملنے پر ہم نے کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرے و دھرنے بھی دیئے مگر ہمیں پانی معیا نہیں کیا گیا انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری ، فریال ٹالپر و دیگر سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس 61پر کرپٹ سابق ایم پی اے امداد پتافی کو ٹکٹ نا دیا جائے کیوں کہ اس مرتبہ تعلقہ چمبڑ کی صوبائی نشست پی ایس 61کہ ووٹر امداد پتافی کو ووٹ نہیں دیں گے ۔