میر اصغر رند کے گھر پر حملے سے پارٹی کو سیاسی جدوجہد سے نہیں ہٹا یا جا سکتا ، ترجمان بی این پی عوامی

اتوار 10 جون 2018 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) قلات کے ترجمان نے کہا کہ میر اصغر رند کے گھر پر حملے سے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کو بلوچستان کے سیاسی جدوجہد سے نہیں ہٹایاجاسکتا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بی این پی عوامی کے ترجمان ے کہا ہے کہ پارٹی رہنماء کے گھر پر حملہ علاقے میں خوف وہراس پھیلانا اور بی این پی عوامی کو بلوچستان کی سیاسی جدوجہد اور بلوچ قومی تشخص وسرزمین کی بقاء کیلئے کی جانے والی جمہوری جدوجہد سے ہٹاناہے مگر بی این پی عوامی ایک سیاسی ،جمہوری قوم پرست جماعت ہے بی این پی عوامی کے لیڈر اور کارکنوں میں جمہوری جدوجہد کا حوصلہ موجود ہے پارٹی کسی کی دھونس دھمکی میں آئے بغیر جدوجہد جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :