گنداخہ میں گرانفروشوں کیخلاف عوامی شکایت پرانتظامیہ حرکت میں آگئی

اتوار 10 جون 2018 18:20

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) گنداخہ میں گرانفروشوں کے خلاف عوامی شکایت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اسسٹنٹ کمشنر ارشد حسین جمالی کی خصوصی ہدایت پر گنداخہ میں برف فی کلو پچاس روپے فروخت ہونے کی شکایت پر نائب تحصیلدار گنداخہ نیاز محمد نے پولیس نفری کے ہمراہ برف کی دکانوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو برف فی کلو دس روپے فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی دس روپے سے اوپر برف پیچنے کی کوشش کی تو ان دکانداروں کو خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی نائب تحصیلدار نیاز محمد نے کہا کہ عوام کو چاہئیے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اگر کہیں سے بھی برف بلیک میں بیچنے کی شکایت ملے یا دکاندار اشیا خوردنوش سرکاری نرخ نامے سے زیادہ فروخت کریں تو انتظامیہ کو فوری طور پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جاسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے کا احترام ہم سب پر فرض ہے اس موقع پر پولیس افیسر نور محمد لاشاری پٹواری گل بیگ بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :