ڈیرہ مراد جمال میں الیکشن کی تیاری عروج پر ،امیدوار ان سینکڑوں گاڑیو ں پر مشتمل قافلوں کی قیادت کرنے لگے

اتوار 10 جون 2018 18:20

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ڈیرہ مراد جمالی الیکشن کی تیاری عروج پر پہنچ گئیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ بھی تیزی سے جاری ،امیدواران اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرانے کیلئے سینکڑوں گاڑیوں پرمشتمل قافلے کی قیادت کرنے لگے ،حلقہ پی بی 11ڈیرہ مرادجمالی چھترسے آزادامیدوارمیرشوکت بنگلزئی بھی کاغذات جمع کرانے کیلئے سینکڑوں گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر مشتمل حمایتوں کے ہمراہ اپنے کیمپ آفیس سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی ریلی میں شریک نوجوان موٹرسائیکل سواروں نے پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے مین بازارقومی شاہراہ سے ہوتے ہوئے میرشوکت بنگلزئی سمیت پاک فوج اور پاکستان زندہ آباد کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے آراوآفیس پہنچے جہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ان کاشاندار استقبال کیاگیا ریلی میں سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد عظیم بنگلزئی ،ماماواحد بخش بنگلزئی،میرمحمد اسلم بنگلزئی،کونسلرشیراحمد کھیازئی ،سلیم ابڑو،خان جان بنگلزئی،بابا حسین بخش جونیجو،خلیل احمد بنگلزئی ،ماماعبدالغفور لہڑی ،سجاد سہتواور جاوید بنگلزئی ریلی میں شامل تھے میرشوکت بنگلزئی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے اس تاریخی ریلی سے ثابت ہوگیا ہے کہ حلقہ پی بی 11کے عوام نے میرے حق میں اپنافیصلہ سنادیا ہے اورانشا اللہ 25جولائی کو عوام کی جیت ہوگی ہم نے ہمیشہ اجتماعی سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے علاقے میں بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور تمام اقوام کی بلاتفریق خدمت کو اولین ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ عوام کا مجھ سے محبت کااظہار ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کرکے متحد یکجہتی اورتبدیلی کاواضح پیغام سنادیا ہے ہمارے سیاست کامقصد علاقے کی تعمیروترقی اور عوام کی خوشحالی ہے اسی منشور کو سامنے رکھتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کیا ہے الیکشن ایک جمہوری عمل ہے اور اس عمل میں ہرکسی کو اپنا حصہ لینے کاآئینی حق بنتا ہے غیوراورباشعور عوام اپنا ووٹ دیکر علاقے کے فلاح وبہبود اور عوام کے وسیع تر مفادات میں اپنا مثبت کردار اداکریں گے۔