انتخا بات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آ خر ی دن

الیکشن کمیشن آ ج ہی امیدواروں کی فہرست شائع کر ے گا

اتوار 10 جون 2018 19:00

․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا(آج) آخری دن ہے ، جس کے بعد ( آج) ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا(آج) آخری دن ہے ، جس کے بعد ( آج) ہی امیدواروں کی فہرست شائع کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل 19جون تک جاری رہے گا،کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کروائی جاسکتی ہیں ,27جون تک اپیلٹ ٹربیونل تمام اعتراضات پرفیصلہ دیں گی,امیدواروں کی حتمی لسٹ 28جون کو جاری ہوگی، 29تاریخ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 29 جون کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ، 30جون کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے،25جولائی کو پولنگ ہوگی۔