شہباز شریف کا کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

سابق وزیراعلیٰ پنجاب این اے 248، 249 اور 250 سے میدان میں اتریں گے

اتوار جون 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے انتخابات 2018 میں کراچی کے تین حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لئے ہیں،سابق وزیرِاعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑیں گے جس کیلئے کاغذاتِ نامزدگی حاصل کر لئے گئے،(آج) پیر کو بذات خود جمع کروائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر(ن) لیگ نے اعتراف کیا کہ سندھ اور کے پی میں انٹری بہت لیٹ ڈالی،،شہباز شریف کے کراچی کے تین حلقوں سے الیکشن لڑنے کی منظوری پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

(جاری ہے)

صدر (ن) لیگ کراچی کے حلقوں این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑیں گے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی لیگی رہنما سلیم ضیا نے حاصل کیے۔ شہباز شریف اس کے علاوہ لاہور کے حلقہ این اے 132، 192 ڈی جی خان اور این اے 3 سوات سے بھی قسمت آزمائی کریں گے۔ شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے روبرو پیش ہوئے اور اعتراف کیا کہ ن لیگ نے سندھ اور کے پی میں بہت دیر سے انٹری ڈالی۔سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)کو وہی چھوڑ کر گئے جن کی پارٹی سے وابستگی ہی نہیں تھی۔ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں مریم نواز بھی پیش ہوئیں، پارٹی میں ٹکٹ دینے کے معاملے پر غور جاری ہے۔