دو سو سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا، اسپین

رواں سال 785 مہاجرین پناہ کے سفر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں، اقوا م متحدہ

اتوار 10 جون 2018 19:00

میڈ رڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جون2018ء) ہسپانوی بحریہ نے بحیرہ روم میں کارروائی کرتے ہوئے 231 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق ریسکیو سروس کے اہلکاروں نے اتوار کے روز ان مہاجرین کو چھ مختلف کشتیوں سے بچایا گیا۔ مہاجرین افریقہ سے غیر قانونی انداز میں یورپ ہجرت کرنا چاہتے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس سال اب تک 785 مہاجرین پناہ کے سفر میں ڈوب کر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔سن 2018 میں اب تک یورپ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 27,482 ہے۔