حسن نثارکی ریحام خان کےفاطمہ جناح سے متعلق بیان کی تردید

میں پاگل ہوں جوریحام خان کوفاطمہ جناح سےتشبیہ دوں، میں نےکہا تھا محترمہ فاطمہ جناح نےاپنے بھائی کا ہاتھ بٹایا،ریحام عمران خان کے ساتھ کیوں نہیں چل سکتیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار جون 19:52

حسن نثارکی ریحام خان کےفاطمہ جناح سے متعلق بیان کی تردید
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جون 2018ء) : سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے ریحام خان بیان کو غلط قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں پاگل ہوں جوریحام خان کوفاطمہ جناح سے تشبیہ دوں، میں نے کہا تھا محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی کا ہاتھ بٹایا، ریحام عمران خان کے ساتھ کیوں نہیں چل سکتیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے متعلق بددیانتی اور بدنیتی سے ایک کلپ نکال کرچلایا جارہا ہے۔

جس میں تاثرملتا ہے کہ ریحام خان کو میں نے مادرملت فاطمہ جناح سے تشبیہ دی ہے۔ یہ بالکل غلط ہے ۔پوری ویڈیو نکال کردیکھ لیں، میں نے ایساکہیں بھی نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت شور تھا کہ ریحام خان سیاست میں کیوں آئی ہے۔اس پر میں نے کہا تھا کہ اگر محترمہ فاطمہ جناح سیاست میں اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کا ہاتھ بٹا سکتی تھیں تو ریحام خان کیوں اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ نہیں چل سکتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں پاگل ہوں جو ریحا م خان کوفاطمہ جناح سے ملادوں۔ واضح رہے ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبینہ طور پرجہاں عمران خان پرمختلف اسکینڈلز میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا، ریحام خان نے جہاں وسیم اکرم کی بیوی پر الزامات عائد کیے اور عمران خان کے بیٹے قاسم پر منشیات میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے۔زلفی بخاری ، پی ٹی آئی کی بین الاقوامی میڈیا کوآرڈینیٹرپر عمران خان کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام لگایا۔

اسی طرح ریحام خان نے اپنی کتاب میں اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مجھے میڈیا والے فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ تشبیہ دیتے تھے۔۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، مریم نواز کی اخلاقی اقدار کی تعریفیں بھی کی ہیں۔جبکہ ریحام خان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر الزامات لگائے کہ جو شخص نگراں وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہیں کرسکتا، جوشخص ای میل نہیں چلا سکتا وہ کیا ملک چلا سکتا ہے۔