لاڑکانہ، دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی کا سلسلہ جاری

اتوار جون 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) عام انتخابات میں لاڑکانہ ضلع کے دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور وصول کرنے کا سلسلہ ساتویں روز بھی رہا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اپنے بھائی طارق انور سیال کے ساتھ اپنے آبائی گاؤں مڈفرید آباد سے سینکڑوں کارکنان کے قافلے کے ہمراہ متعلقہ رٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اشتیاق احمد جتوئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 201 اور پی ایس 12 کے لیے متعلقہ رٹرننگ افسران کے دفتر پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اس علاوہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے امیدوار جگدیش آہوجا نے پی ایس 11 جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما حافظ گل حسن جتوئی نے این اے 200 اور اور اللہ ڈنو جتوئی نے پی ایس 12 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔