بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موئن جو دڑو آمد

بلاول بھٹو زرداری آج پیر کے روز لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے

اتوار 10 جون 2018 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے موہن جو دڑو ایئرپورٹ پہنچے جہاں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں سخت سکیورٹی میں بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری کو نوڈیرو ہاؤس پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری آج پیر کے روز لاڑکانہ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ دوسری جانب لاڑکانہ عوامی اتحاد اور جی ڈی اے سے وابستہ پیپلز پارٹی مخالف پارٹیوں کے امیدوار ڈاکٹر صفدر عباسی این اے 201، متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جی یو آئی (ف) سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو این اے 200، معظم علی خان عباسی پی ایس 11 پر جبکہ دیگر امیدوار بھی متعلقہ رٹرننگ افسران کے دفتر پہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائیں گے۔