Live Updates

لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے، نثار کھوڑو

اتوار 10 جون 2018 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے لیے ریشم گلی کے تاجر برادری اور پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین محمد علی میمن کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جبکہ لاڑکانہ ریشم گلی کے تاجر برادری کی جانب سے نثار احمد کھوڑو کو پگڑی تحفے کے طور پر دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ آج لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں امن امان مکمل طور پر بہتر ہے، آج کوئی اغوابرائے تاوان نہیں ہے، شہروں میں کاروبار بہتر چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھشتگردوں سے لڑ کر امن امان قائم کیا جبکہ بزنس کمیونٹی کو بھتر ماحول فراھم کیا گیا ہے، امن امان اور ترقی کی وجہ سے لاڑکانہ کی پراپرٹی کی قیمت کراچی سے زیادہ ہوچکی ہے، بزنس کمیونٹی مل کر بلاول بھٹو زرداری سمیت تیر کے امیدواروں کو کامیاب کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوردروازے کے عادی خود عوام کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے، ن لیگ، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے چور دروازے والے ہیں، پیپلز پارٹی ہی عوام کی بات کرتی ہے، عوام کی طاقت سے آمر کی وردی اتروائی، اب بھی عوام کی طاقت سے چور دروازے والوں کو شکست دینگے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ نے نوازشریف اور آمر مشرف کو کالاباغ ڈیم نہیں بنانے دیا، اب سندہ کی عوام کالاباغ ڈیم کے حمایتیوں کو مسترد کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب جنرل۔مشرف تھے تو عمران خان انتخابات میں کھڑے ہوئے جب جمھوری حکومت آنے والی تھی تب عمران خان نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے والے انتخابات نہیں جیت سکتی اس لئے انتخابات ملتوی کرنے کی باتیں کر رے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو لاڑکانہ دے ریکارڈ ووٹوں سے منتخب کرائینگے، مخالفین مخالفت کرتے رہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس موقع پر تاجر رہنما سرفراز احمد شیخ، پی پی پی ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، ڈویزنل اطلاعات سیکریٹری معشوق علی جتوئی، میئر محمد اسلم شیخ، نورالدین ابڑو، شکیل میمن، عبدالستار شیخ، اعجاز شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات