جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال

اتوار جون 20:30

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پی ایس 12 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی پر ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور عوام مخالفین کو مسترد کرکے دوبارہ ثابت کرے گا کہ پیپلز پارڑی نہ صرف عوامی پارٹی ہے بلکہ سندھ کے عوام کی حقیقی ترجمانی کرنے والی سیاسی جماعت بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی مرتبہ لاڑکانہ کے حلقے این اے 200 سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جنہیں عوام ووٹ دے کر تاریخی کامیابی دلوائیں گے۔