Live Updates

عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے، اشتیاق جتوئی

اتوار 10 جون 2018 20:30

ْ لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) پی ٹی آئی رہنما اشتیاق احمد جتوئی نے این اے 201 اور پی ایس 12 پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عوام سے بڑی امیدیں ہیں کیونکہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آچکی، پیپلز پارٹی کی گذشتہ دس سال سندھ حکومت نے عوام کو بے وقوف بناکر کرپشن کی انتھا کی۔

(جاری ہے)

اس بار تحریک انصاف پورے ملک میں جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس بار بھی غلط فھمی میں مبتلا ہیں کہ وہ دھاندہلی کرکے جیتگے لیکن ہم ان کو چیٹنگ کرکے ہرگز جیتنے نہیں دینگے، میں الیکشن جیت کر اپنے حلقے کے غریب عوام کے مسائل کرنا چاہتا ہوں بلکہ پیپلز پارٹی کے نمائندوں کی طرح عیاشیاں کرنا نہیں چاہتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات