الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے

اتوار 10 جون 2018 20:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2018ء) الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے 80سے زائد مستحقین میں راشن اورعید کے تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کی جانب سے غریب اور نادار افراد میں رمضان کے بابرکت مہینے کی حوالے سے راشن اور عید کے تحائف تقسیم کیے گئے اس موقع پر دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ تقریب میں متحدہ مجلس عمل کے پی ایس ون پر نامزد امیدوار حاجی دیدارعلی لاشاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی خدمت کے جذبے سے میدان عمل میں موجود ہے ہم ہر سطح پر عوام کی خدمت کررہے ہیں اوراس خدمت کے کام کو ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ غریبوں کی آوازبن کر ان کے حقوق کے لیے ایوان میں جدوجہد کی جائے تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی صدر غلام حیدرپیرزادہ ،جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر محمد حنیف کھوسہ ،ہدایت اللہ رند ،عبدالحفیظ پیرزادہ ودیگر نے تقریب میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا۔